irafidhi

بنو حکم ( بن ابی العاص ) کا منبر رسول اللہ صلی علیہ وآلہ پر بندروں کی طرح اچھلنا کودنا

بنو حکم ( بن ابی العاص ) کا منبر رسول اللہ صلی علیہ وآلہ پر بندروں کی طرح اچھلنا کودنا

امام ابو یعلیٰ الموصلی نے فرمایا :
ابو ھریرہ سے روایت کہ رسول اللہ صلی علیہ و آلہ نے خواب میں دیکھا , گویا کہ بنو حکم منبر پر چڑھ رہے ہے اور اتر رہے ہے . جب صبح ہوئی تو گویا آپ غصہ میں تھے اور آپ نے فرمایا : کیا ہے کہ میں نے بنو حکم کو دیکھا , وہ میرے منبر پر بندروں کی طرح اچھل کود رہے تھے – ( مسند ابو یعلیٰ / جلد ١١ / رقم ٦٤٦١ )

حافظ زبیر علی زائی نے اس کی سند کو حسن لزاۃ کہا ہے اور بعد میں اس کے تمام راویوں کا حال بھی بیان کیا ہے

شیخ صاحب نے پھر مستدرک الحاکم ( ٤ / ٨٤١٨ ) سے اس کا ایک شاھد بھی نقل کیا ہے جس کا ایک راوی محمد بن خالد الزنجی ضعیف ہے لیکن اس کی متابعت عبدالعزیز بن ابی حازم نے کر رکھی ہے.

زنجی کی اس روایت کو حاکم نے صحیحین کی شرط پر صحیح کہا ہے اور امام ذھبی نے مسلم کی شرط پر صحیح کہا ہے

شیخ البانی نے بھی مصعب بن عبداللہ الزبیری ( مسند ابو یعلیٰ ) کی روایت کو نقل کرنے کے بعد ” وهذا اسناد جيدً ” کہا ہے – ( سلسله احاديث صحيحه /جلد ٧ / رقم ٣٩٤٠ )

image

image

image

تحریر : ڈاکٹر آصف حسین اثناعشری

Leave a comment