irafidhi

سب سے زیادہ فضائل کس صحابی کے ہے !

امام علی کے بارے میں فضائل کی کثرت !!!

سعودی عرب کے ایک سلفی محقق شیخ خالد بن احمد الصمی بابطین نے ایک رسالہ لکھا ھیں, اھل بیت علیہ السلام کے بارے میں . اس میں امام علی کے بارے میں امام احمد بن حنبل کی رائے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :

… اس کی وجہ یہ ہے کہ امیر المومنئن حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کے سلسلے میں بہت کثرت سے فضائل بیان ہوئے ہیں . یہاں تک کہ امام احمد بن حنبل نے لکھا ہے :
” اصحاب نبی صلی علیہ و آلہ میں جس قدر فضائل حضرت علی علیہ السلام کے لے بیان ہوئے ہیں اور کسی صحابی کے لے بیان نہیں ہوئے ( مستدرک الحاکم ( ٣/¹¹٦) – حدیث ٤٥٧٢

حوالہ : اھل بیت ایک تحقیقی مطالعہ –
فضیلہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن احمد الصمی بابطین ( مترجم ) / صفحہ : 120 / طبع دارالکتب السلفیہ دھلی

image

image

یہی بات عبد الرحمن مبارکپوری نے ترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی میں محدثین اھلسنت امام احمد بن حنبل،امام نسائی،قاضی اسماعیل،اور ابو علی نیشاپوری کا قول نقل کرتے ہوئے لکھی ہے کہ صحابہ میں سے کسی بھی صحابی کے حق [فضائل] میں صحیح سند کیساتھ اتنی احادیث وارد نہی ہوئیں جتنی کثرت سے حضرت علی علیہ السلام کے حق [فضائل] میں احادیث وارد ہوئی ہیں۔

[حوالہ : تحفۃ الاحوذی، حافظ عبد الرحمن مبارکپوری]

image

یہ ان لوگوں کے لے لمحے فکر ہیں جو اھل تشیع پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ ھم امام علی علیہ السلام کے بارے میں کثرت سے فضائل بیان کرتے ھیں.

جب فضائل ہی لاتعداد ہیں ھم تو پورا حق بھی نہیں اتار پاتے ہیں

تحریر و تحقیق : ڈاکٹر آصف حیسن اثناعشری و برادر شعیب مذنی

2 Comments

  1. Asna Naqvi

    JazakAllah. Nicely explained.. May Allah (swt) bless you

    Like

Leave a comment